نئی دل ی یکم دسمبر(يو اين آئى) بجلی، کوئلہ اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت مسٹر پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ غیر روایتی توانائی کو فروغ دینے کے لئے مرکز اور ریاستوں کے علاوہ متعلقہ صنعتوں کی جانب سے کی گئی کوششوں کا نتیجہ یہ ہوا
ہے کہ تخمینہ سروے، مطالعات میں زیادہ نشانے حاصل کئے گئے ہیں اور استعمال کرنے والوں کی اطمینان کی فیصد زیادہ رہی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ نئی وقابل تجدید توانائی کی وزارت پونجی، سودپر سبسڈی، تیاری پر مبنی ترغیبات ، رعایتی ایکسائز اور کسٹمز ڈیوٹیز جیسی مختلف مالی ترغیبات فراہم کر رہی ہے۔